Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے کم آمدنی والے خاندانوں کے بچوں کے لیے 9 ہزار سکول کٹس

طلبہ کے ساتھ اساتذہ، والدین اور اہل خانہ بھی رضاکارانہ طور پر شامل ہوئے۔( فوٹو: وام)
دبئی کے 12 سکولوں کے ہزاروں طلبہ نے مل کر امارات کے کم آمدنی والے خاندانوں کے بچوں کے لیے 9 ہزار سکول کٹس تیار کی ہیں۔
امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق ہر حصہ لینے والے سکول میں  تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تین ہزار573 طلبہ کے ساتھ اساتذہ، والدین اور اہل خانہ بھی رضاکارانہ طور پر شامل ہوئے۔
انیشٹیو کے پہلے مرحلے میں دبئی کے مختلف سکولوں کے طلبہ نے فنڈ ریزنگ کے لیے موسم بہار کے فیسٹول، بیک سیل، اور گیمز جیسی ایونٹ کا انعقاد کیا۔

فنڈ ریزنگ کے لیے فیسٹول، بیک سیل، اور گیمز جیسی ایونٹ کا انعقاد کیا۔(فوٹو: وام)

ان کوششوں کے نتیجے میں7 درہم سے زیادہ جمع ہوئے جسے دبئی کیئرز نے سکول کی ضروری اشیا خریدنے کے لیے استعمال کیا۔
دبئی کیئرز کے چیف آپریٹنگ آفیسرعبداللہ احمد الشیحی نے کہا کہ ’ہم شریک سکولوں کے اساتذہ، طلبہ، اور والدین کے جذبے سے بہت متاثر ہیں۔ ان کی لگن اور محنت واقعی متاثر کن رہی ہے۔ ان کی کوششیں بہت سے بچوں کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالیں گی اور اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ ان کے پاس تعلیمی سال کے لیے ضروری سامان موجود ہو‘۔

شیئر: