Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم گرما میں مسافروں کےلیے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی آگاہی مہم

کھلی دھوپ میں رکھی ہوئی خوراک کھانے سے گریز کیا جائے (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ کھلی ہوئی اورغیرمعیاری خوراک استعمال نہ کی جائے۔ خوانچہ فروشوں سے اشیائے خورونوش لینے سے اجتناب برتیں جو صفائی کا خیال نہیں رکھتے۔
اخبار 24 کے مطابق فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے صارفین خاص کر مسافروں کو متنبہ کیا گیا  ہے کہ سیاحتی  سفر کے دوران کھانے پینے کی چیزوں کے حوالے سے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال میں مبتلا نہ ہوں۔
اتھارٹی کی جانب سے جاری ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ موسم گرما میں جب درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا ہے تو اس کے ساتھ اشیائے خورونوش کی اجزائے ترکیبی میں بھی تبدیلی ہوتی ہے خاص کر ایسی اشیا جن کو رکھنے کے لیے مخصوص درجہ حرارت کو فراہم نہ کیا گیا ہو اور وہ براہ راست کافی دیر دھوپ میں رہی ہوں۔
کھلی دھوپ میں رہنے سے اشیائے خورونوش کے خراب ہونے کے امکانات بہت حد تک بڑھ جاتے ہیں جن سے انکے استعمال کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔
فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب جاری آگاہی مہم میں لوگوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ موسم گرما میں گوشت اور پولٹری مصنوعات یعنی مرغی ، انڈے اور مچھلی وغیرہ کو درست طورپر پکائیں اور انہیں اسٹور کرنے کےلیے مناسب ماحول فراہم کریں۔

شیئر: