سعودی حکام نے فوڈ سیفٹی سٹینڈرز پرعملدرآمد یقینی بنانے کےلیے مدینہ منورہ میں تجارتی مراکز کے 21 ہزر 507 تفتیشی دورے کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق اس مہم کا مقصد حفظان صحت کے ضوابط کی سختی سے پابندی کو یقینی بنانا ہے۔
تفتیشی مہم کے ساتھ میونسپلٹی نے عالمی معیار کے ہیلتھ ایجوکیشن پرو گرام کے ایک حصے کے طور پر دو ہزر افراد کو تربیت بھی دی ہے۔
میونسپلٹی کی لیبارٹریوں نے صارفین کی ہیلتھ سیفٹی کےلیے گزشتہ ماہ 879 فوڈ سیمپلز کی جانچ کی، اس میں 63 سیمپلز مضر صحت پائے گئے۔
میونپسلٹی نے تجارتی اداروں پر زور دیا کہ وہ فوڈ سیفٹی سٹینڈرز پر عمل کریں۔
صارفین سے کہا گیا کہ وہ فوڈ سیفٹی خدشات کے حوالے سے اطلاع کے لیے ہاٹ لائن نمبر پر کال کریں۔