ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے ہرادیا
اتوار 21 جولائی 2024 19:24
سعدیہ اقبال کی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں۔ (فوٹو: پی سی بی)
ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔
اتوار کو کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے۔
جواب میں پاکستان نے 11.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کر لیا۔
سعدیہ اقبال کی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں۔
گل فیروزہ نے پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنی پہلی پہلی نصف سینچری مکمل کی۔
گل فیروزہ اور منیبہ علی کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 105 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم ہوئی۔
منیبہ علی 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ منگل کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی۔
سنیچر کو ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔