وزیر دفاع سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ریاض میں جمہوریہ فرانس کے سفیر لوڈویک بوے نے ملاقات کی ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق فرانسیسی سفیر پیر کے روز ریاض میں وزارت دفاع کے مرکزی دفتر پہنچے جہاں انہوں نے وزیر دفاع سے خصوصی ملاقات کی۔
اس موقع پر دونوں دوست ممالک کے مابین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا علاوہ ازیں مشترکہ دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔
ملاقات میں نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمان بن محمد عیاف، چیف آف آمی اسٹاف جنرل فیاض الرویلی ، معاون وزیر دفاع برائے آپریشنل امور ڈاکٹر خالد بن حسین البیاری اور وزیر دفاع کے آفس ڈائریکٹر ھشام بن عبدالعزیز بن سیف اور سعودی عرب میں فرانسیسی ملٹری اتاشی جان کریسٹوفر کے علاوہ فرانسیسی سفیر کے مشیر وسیم زمامطہ بھی موجود تھے۔