عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے، مولانا الیاس چنیوٹی
ریاض ( ذکاءاللہ محسن) ختم نبوت موومنٹ کے امیر اور رکن پنجاب اسمبلی مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے۔پاکستان میں مرزائیت نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا ہے تاہم یہ امر بھی خوش آئند ہے کہ تمام مسالک کے علماء کرام نے سازشی عناصر کی ہمیشہ مزاحمت کی ہے ۔ پورے ملک میں عقیدہ ختم نبوت کا پرچار کرکے مرزائیت کو شکست دی ہے۔پنجاب گورنمنٹ کی کارگردگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں بھرپور ترقی ہو رہی ہے۔ صوبے کے تمام بڑے شہروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔مولانا الیاس چنیوٹی کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام کے سردار عبدالاباسط، مولانا عزیزالرحمن ہزاروی اور دیگر بھی شامل تھے۔