Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر کے ذریعے مئی میں کتنے نئے اقامے جاری ہوئے یا تجدید کرائی گئی؟

20.9 ہزار ایگزٹ ری انٹری  ویزوں میں توسیع کرائی گئی۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ کے آن لائن پورٹل ’ابشر افراد‘ اور ’ابشر اعمال‘ کے ذریعے مئی 2024 میں شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے 6.2 ملین سے زیادہ آن لائن کارروائیاں مکمل کیں۔
اخبار 24 کے مطابق ’ابشرافراد‘ کے ذریعے ایک ماہ میں 4.1 ملین آن لائن کارروائیاں مکمل کی گئیں۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے شناختی تصدیق کی 106.6 ہزار، 43.2 ہزار قومی شناختی کارڈ کی تجدید، 8 ہزار فیملی ریکارڈز کا اجرا،، 5.2 ہزار گمشدہ قومی شناختی کارڈ کے ڈپلیکیٹ کے اجرا کی درخواستیں جبکہ خراب ہونے پر نئے شناختی کارڈ جاری کرنے کے لیے 19 ہزار آن لائن کارروائیاں کی گئیں۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے ذریعے 356.2 ہزار ایگزٹ ری انٹری ویزے جاری کرائے گئے جبکہ 307.5 ہزار نئے اقامے جاری ہوئے یا ان کی تجدید کرائی گئی۔
177.1  ہزار سعودی الیکٹرانک پاسپورٹ کا اجرا اور تجدید کا عمل انجام دیا گیا جبکہ 41.8 ہزار 10 سال سے کم عرصے کے لیے پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کرائے گئے۔
اسی طرح ابشر کے ذریعے آن لائن 20.9 ہزار ایگزٹ ری انٹری ویزوں میں توسیع کرائی گئی۔
اس کے علاوہ آزمائشی مدت کے دوران 8.9 ہزار فائنل ایگزٹ ویزہ کینسلیشنز اور 5.5 ہزار فائنل ایگزٹ ویزے کی آن لائن کارروائیاں مکمل ہوئیں۔ گھریلو خادمہ کو وصول کرنے کے لیے  1.2 ہزار اجازت نامے بھی پورٹل کے ذریعے حاصل کیے گئے۔
ابشر کے ذریعے محکمہ ٹریفک کے حوالے سے گاڑیوں کے وہیکل رجسٹریشن کارڈ کی تجدید کے لیے 149 ہزار، 102.8 ہزار گاڑیوں کی اصلاح و مرمت کے لیے پرمٹ حاصل کیے گئے۔
ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا اور تجدید کے لیے100.4 ہزار، ڈرائیونگ کی اجازت کے لیے 82.1 ہزار، گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی تبدیلی کے لیے 65 ہزار، 8.3 ہزار خراب یا لاوارث گاڑیوں کو اپنے ریکارڈ سے ہٹوانے، آتشیں اسلحہ کی خدمات کے لیے 5.3 ہزار آن لائن کام انجام دیے گئے۔
اس کے علاوہ ڈاک، فنگر پرنٹس معلومات، گاڑیوں کی انشورنس کی درستگی کے علاوہ دیگر کام بھی ابشر کے ذریعے آن لائن مکمل کرائے گئے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: