Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں سرکاری املاک چرانے والے 8 افراد گرفتار

گرفتار افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی امن عامہ فورس کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں 8 افراد کو سرکاری املاک چوری کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے ان میں 4 غیرملکی اور 4 سعودی شہری ہیں۔
امن عامہ فورس نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر تفصیلات میں بتایا  ہے کہ گرفتار کیے جانے والے افراد میں 4 غیرملکیوں کا تعلق مصر  اور نائجیریا سے ہے۔
فورس کا کہنا ہے کہ یہ لوگ سرکاری املاک چوری کرکے اس کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے تھے۔
امن عامہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد تمام لوگوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تمام ضروری کارروائی مکمل کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: