Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں منگل کو سونے کے نرخوں میں اضافہ

21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 252 ریال ریکارڈ کیے گئے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی مارکیٹ میں منگل 30 جولائی 2024 کو سونے کے نرخوں میں اضافہ کاروبار کے آغاز سے  دیکھنے میں آیا۔
الیوم کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ منگل کو 287.99 ریال رہے جبکہ ایک دن قبل اس کی قیمت 286.24 ریال تھی۔
22 قیراط ایک گرام کی قیمت 263.99 ریال اور 21 قیراط ایک گرام کے نرخ 252 ریال ریکارڈ کیے گئے۔
18 قیراط ایک گرام کی قیمت 216 ریال، 14 قیراط ایک گرام کے نرخ 168 ریال اور 12 قیراط کے نرخ144 ریال تک پہنچ گئے۔
مملکت میں ایک اونس سونے کی قیمت 8957 ریال اور ایک کلو سونے 287991 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: