Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسینچر مڈل ایسٹ میں ہیلتھ کیئر مینیجنگ ڈائریکٹر: ثمر نصار

سعودی وزارت سرمایہ کاری کے ہیلتھ کیئر شعبہ میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام
ثمر نصار مشرق وسطی میں امریکی پروفیشنل سروسز کمپنی ’ایکسینچر‘ کے ہیلتھ کیئر شعبہ کی مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق خطے میں عالمی کنسلٹنسی کی ہیلتھ کیئر سروسز میں حکومتی اور پرائیویٹ کاروباری ادارے اور دیگر تنظمیوں کو ڈیجیٹل آپریشنز کو بہتر بنانے، آمدن میں اضافے اور دیگر خدمات شامل ہیں۔
ہیلتھ کیئر کے شعبے میں 20 سال سے زیادہ کے تجربے کے ساتھ مشرق وسطی میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے بارے میں خطے کے چیلنجوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے حل کے نفاذ میں اہم کردار ادا کرت رہی ہیں۔
ثمر نصار سعودی وژن 2030 پروگرام کے ہیلتھ سیکٹر ٹرانسفارمیشن پروگرام کے بورڈ ممبر اور وزارت سرمایہ کاری میں ہیلتھ کیئر کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔
مملکت میں کے پی ایم جی انٹرنیشنل کے ہیلتھ کیئر کے شعبے میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنے سے قبل ثمر نصار سلیکون ویلی میں مینجمنٹ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتی رہی ہیں۔
ثمر نصار نے نیشنل سینٹر فار پرائیویٹائزیشن اور پی پی پی (پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ) میں مارکیٹنگ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا۔

ثمر نصار نے امپیریل کالج لندن سے ہیلتھ کیئر میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ فوٹو انسٹاگرام

وہ ہیلتھ کیئر پی پی پی کمیٹی کے ادارہ جاتی بورڈ ممبران میں سے ایک تھیں اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں انہوں نے پبلک پرائیویٹ تعلقات بہتر بنانے کے لیے بہت سے شعبوں کا انتظام  سنبھالا۔
ثمر نصار کے کیریئر کی ابتداء میں جی ای ہیلتھ کیئر میں ریجنل ڈائریکٹر اور جانسن اینڈ جانسن میڈ ٹیک میں سیلز پروڈکٹ سپیشلسٹ کے طور پر تعینات تھیں۔
بائیو کیمسٹری  کے پس منظر کے ساتھ انہوں نے 2010 میں یونیورسٹی آف برمنگھم سے انٹرنیشنل بزنس میں ایم بی اے اور رائل کالج آف آرٹس کے ساتھ مشترکہ پروگرام میں امپیریل کالج لندن سے ہیلتھ کیئر اور ڈیزائن میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔
 

شیئر: