Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور قازقستان میں تجارتی معاہدے

قازقستان سے تجدد پذیرتوانائی ودیگر شعبوں میں معاہدے کیے گئے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی بزنس فورم کا قازقستان کے ساتھ باہمی تجارت کے فروغ کے لیے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ قازقستان کے شہر الماتا میں سعودی اور قزاق کمپینوں کے مابین اقتصادی حوالے سے ملاقاتوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی عرب کے ویژن 2030 کو مدنظر رکھتے ہوئے قازقستان کی متعدد کمپنیوں کی جانب سے مملکت میں سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا گیا علاوہ ازیں سعودی عرب کی جانب سے بھی تجدد پذیرتوانائی ، زراعت ، سیاحت اور ریئل اسٹیٹ کے حوالے سے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر سعودی ، قزاق بزنس کونسل کے چیئرمین احمد الدخیل نے کہا کہ اگرچہ کونسل گزشتہ برس کی تشکیل دی گئی ہے تاہم اتنے مختصر وقت میں دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے دورہ قزاقستان کو کامیاب قرار دیا۔
الدخیل نے امید ظاہر کی کہ کونسل دوطرفہ تجارت کے مزید فروغ کے لیے سنجیدگی سے کام کرے گی اس حوالے سے باہمی سرمایہ کاری اور تجارتی تبادلوں کے فروغ پر کام کیا جائے گا۔
واضح رہے سعودی عرب اور قازقستان کے مابین تجارتی تبادلے کے حجم میں سال 2023 کے دوران 71 فیصد اضافہ ہوا ہے جس میں سعودی برآمدات 32 فیصد جبکہ قازقستان سے درآمدات میں 74 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

شیئر: