Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں بدھ کو الاحساء سب سے گرم شہر رہا

طائف میں درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ رہا۔ (فوٹو عکاظ)
موسمیات کے قومی مرکز نے بدھ کو مملکت کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت کیا رہا اس بارے  میں رپورٹ جاری کی ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز کے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ کے مطابق بدھ کو مملکت کا سب سے زیادہ گرم ترین شہر الاحساء رہا جہاں درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ العلا، وادی الدواسر میں 45 سینٹی گریڈ اور ریاض، دمام اور شرورہ میں 44 سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔
موسمیاتی مرکز نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 42، مدینہ منورہ، ینبع اور جدہ میں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک رہا۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بدھ کو سب سے کم درجہ حرارت السودہ میں 20، ابھا میں 27 اور طائف میں 30 سینٹی گریڈ درجہ حرات ریکارڈ کیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: