Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: جعلی سگریٹ تیار کرنے والے گودام پر چھاپہ

بڑی تعداد میں پرنٹنگ مشینیں بھی ضبط کی گئی ہیں۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)
سعودی وزارت تجارت نے جنوبی ریاض میں جعلی سگریٹ تیار کرنے والی چھ فیکٹریوں پر مشتمل گودام پر چھاپہ مارا جہاں نامعلوم مواد سے سگریٹ تیار کی جا رہی تھیں۔
الاخباریہ چینل نے اپنے پروگرام ’نشرۃ النھار‘ میں اس بارے میں تفصیلی خبر اور وزارت تجارت کے گودام پر چھاپے پر مشتمل ویڈیو جاری کی ہے۔


گودام میں ایشیائی کارکن کام کر رہے تھے۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)

چینل کی رپورٹ کے مطابق چھاپہ مار ٹیموں نے 9 ہزار تمباکو تیار کرنے والی مشینیں، مارکیٹوں میں تقسیم کے لیے تیار دو ملین سگریٹوں کے پیکٹس جو کارٹنوں میں بند کر دیے گئے تھے، چار ملین سگریٹ پیکٹ اور سٹیکرز اور 9 ہزار خام تمباکو جو ناکارہ اشیا سے تیار کردہ تھا، ضبط کر لیا گیا۔
وزارت تجارت میں سکیورٹی مہم کے شعبہ کے ڈائریکٹر محمد الشھری نے الاخباریہ چینل کو بتایا کہ یہاں ایشیائی کارکنان کام کر رہے تھے۔ گودام کو سیل کر دیا گیا ہے۔ یہاں تمباکو کی تیاری کے لیے نامعلوم مادہ، سفنج، سیلوفین، بڑی تعداد میں پرنٹنگ مشینیں، بڑی تعداد میں معروف برانڈز کی سگریٹ کی پرنٹ کی گئی ڈبیاں، سٹیکرز اور دیگر سامان ضبط کیا گیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: