Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں گردو غبار کے طوفان کیوں کم ہوگئے، اسباب کیا ہیں؟

وقت پر مناسب مقدار میں بارش سے زمین سیراب ہوجاتی ہے (فائل فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں گرد و غبارکے علاقائی مرکز کے ڈائریکٹر جمعان القحطانی نے کہا ہے کہ ’مملکت میں گرد و غبار اور ریتیلی آندھیوں میں کمی کے متعدد اسباب میں سب سے اہم سبب وقت پر بارش کا ہونا ہے۔
اخبار24 کے مطابق سعودی ٹی وی الاخباریہ کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے جمعان القحطانی نے مزید کہا ’ وقت پر مناسب مقدار میں بارش سے زمین سیراب ہوجاتی ہے جس سے سبزے میں اضافہ ہوتا ہے جو گرد وغبار میں کمی کا بنیادی سبب ہے۔‘
’وزارت ماحولیات اور قومی مرکز برائے موسمیات کی مشترکہ کاوشوں سے مملکت میں سبزے میں اضافے کی جانب خصوصی توجہ دی گئی جس سے فطری حیات میں بہتری آئی۔‘
’سرسبز سعودی عرب‘ مہم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ’مملکت میں شروع کی جانے والی مہم کے تحت مختلف علاقوں میں پودے لگائے گئے جبکہ مہم کا ہدف ہے 10 ارب پودے و درخت لگانا ہے جس سے کاربن کے اخراج میں نمایاں کمی ہو گی۔‘
واضح رہے کہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ماہ جولائی میں مملکت میں گرد وغبار کے طوفان اور آندھیوں میں 60 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ مشرقی ریجن میں اس کا تناسب 80 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔

شیئر: