Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیروئن کی سمگلنگ پر غیر ملکی کو سزائے موت

’آج پیر کو مدینہ منورہ میں غیر ملکی سمگلر کا سر قلم کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ منشیات سمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر آج پیر کو مدینہ منورہ میں غیر ملکی سمگلر کا سر قلم کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’سمگلرسعید خان سرفراز کریم پاکستانی ہے اور اسے ہیروئن سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا‘۔
’بعد ازاں اسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی‘۔
’اپیل کورٹ نے فساد فی الأرض پھیلانے پر زریں عدالت کے فیصلے کی تصدیق کی اور ایوان شاہی نے عدالت فیصلہ نافذ کرنے کی منظوری دی ہے‘۔
 

شیئر: