ایک ہفتے میں 991 موٹر سائیکلیں ضبط
’سب سے زیادہ موٹر سائیکلی جدہ میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 476 ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے متعدد خلاف ورزیوں 991 موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 28 جولائی سے 3 اگست تک مختلف شہروں سے موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ موٹر سائیکلی جدہ میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 476 ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’دوسرے نمبر پر ریاض اور مدینہ منورہ ہے جہاں ہر ایک میں 157 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
’ مکہ مکرمہ میں64، عسیر میں 32 اورنجران میں 22 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی اور یہ کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے‘۔
محکمے نے موٹر سائیکل چلانے والوں کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔