Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل اور ترک وزیر خارجہ کی ملاقات، غزہ بحران پر تبادلہ خیال

شام، لیبیا اور سوڈان کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ عرب لیگ)
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیظ نے خبر دار کیا ہے کہ ’اسرائیل کے حالیہ اقدامات سے لاحق سنگین خطرات کے پیش نظرخطے کو بڑھتے ہوئے تشدد کے جال میں گھسیٹا جارہا ہے‘۔
عرب نیوز کے مطابق ان خدشات کا اظہار انہوں نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات میں کیا ہے۔
سیکریٹری جنرل کے ترجمان جمال رشدی نے بتایا ملاقات میں علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 سیاسی، اقتصادی اور دیگر معاملات میں عرب لیگ اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔

سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے بتایا ملاقات میں علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور خاص طور پر غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت کے درمیان فلسطینی کاز کی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیکریٹری جنرل نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ’ وہ فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے باشندوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دے جو اسرائیلی حملوں کی زد میں روزانہ مشکلات کا شکار ہیں‘۔
انہوں نے فوری جنگ بندی، فوری امداد کی فراہمی اور دوریاستی حل پر عمل درآمد کےلیے قابل اعتماد راستے پر بھی زور دیا۔
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے فلسطینیوں کی حمایت میں بین الاقوامی فورم میں ترکیہ کے اصولی اور دوٹوک موقف کی تعریف کی۔
فریقین نے شام، لیبیا اور سوڈان کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: