Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شقرا میں مرچی میلہ، اب تک 10 لاکھ ریال کا کاروبار

’روزانہ 10 افراد میلہ دیکھنے کے لیے آتے ہیں جبکہ جمعہ کو 20 ہزار نے شرکت کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
شقرا میں منعقد مرچی میلہ علاقے کے رہائشیوں کے علاوہ دوسرے شہروں کی توجہ کا بھی مرکز بنا ہوا ہے جہاں اب تک 10 لاکھ ریال کا کاروبار ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق روزانہ 10 افراد میلہ دیکھنے کے لیے آتے ہیں جبکہ گزشتہ جمعہ کو 20 ہزار افراد نے شرکت کی ہے۔
میلے میں 23 مقامی مزارعین  کے علاوہ زرعی شعبے سے تعلق رکھنے والی متعدد کمپنیاں شریک ہیں۔
واضح رہے کہ شقرا مرچی کی پیدوار میں مشہور ہے جہاں 180 باغات ہیں اور جن کی سالانہ پیدوار35 ٹن ہے۔
میلے میں تمام افراد کی دلچسپی کے لیے تفریحات کا بھی انتظام کیا گیا ہے جبکہ ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے مقامی طائفے بھی شریک ہیں۔
شقرا میں منعقد مرچی میلے میں 300 وقتی اسامیاں پیدا کی گئی ہیں جن میں سعودی نوجوانوں کو بھرتی کیا گیا ہے۔
 
 

شیئر: