Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلابی ریلے میں پھنس جانے والے شہری کو بچالیا گیا

’سیلابی ریلوں کے دوران وادی عبور کرنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوسکتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میں کل منگل کو ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث سیلابی ریلے  میں پھنس جانے والے ایک شخص کو بچالیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گاڑی میں سوار شہری مکہ مکرمہ کے اطراف میں واقع محلے میں تھا اور گھر جارہا تھا جب سیلابی ریلے نے اسے گھیر لیا۔
شہری نے کہا ہے کہ ’گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی مگر عین وقت پر امدادی ٹیموں نے بچالیا‘۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’موسلادھار بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث کئی محلوں میں سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں‘۔
دوسری طرف محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’سیلابی ریلوں کو عبور کرناٹریفک خلاف ورزی ہے‘۔
’سیلابی ریلوں کے دوران وادی عبور کرنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’گزشتہ دنوں میں متعدد شہروں میں کئی سیلابی ریلوں میں پھنس جانے والے متعدد افراد کو بچالیا گیا ہے‘۔
ادھر مدینہ منورہ میں آج مطلع ابر آلود ہے جبکہ گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ، عسیر، جازان، نجران، باحہ اور مشرقی ریجن میں آج بھی بارش کا امکان ہے‘۔
 

شیئر: