Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’لیبر قانون میں ترامیم کارکنوں کے حقوق کا تحفظ کریں گی‘

وزارت کا کہنا ہے ترامیم کا مقصد روزگار کے استحکام کو بہتر بنانا ہے ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کا کہنا ہے کہ لیبرقانون کے کچھ آرٹیکلز میں ترامیم کارکنوں کےلیے زیادہ پرکشش کام کا ماحول پیدا کریں گی اور پائیدار ترقی کو فروغ دیں گی۔
کابینہ نے جن تبدیلیوں کی منظوری دی ہے ان کا مقصد روزگار کے استحکام کو بہتر بنانا، روزگار کے حقوق کا تحفظ، انسانی سرمائے اور تربیت کے مواقع کو فروغ دینا اور روزگار فراہم کرنا ہے۔
یہ ترامیم جو وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہیں دوسرے ملکوں میں لیبر قوانین کا مطالعہ کرنے اور بین الاقوامی بہترین طریقوں کا جائزہ لینے کے بعد کی گئی ہیں۔
ایک ہزار 300 سے زیادہ افراد نے مجوزہ ترامیم پر رائے دی جبکہ نجی شعبے کی کمپنیوں، سرکاری اداروں، لیبر کمیٹیوں اور افرادی قوت کے ماہرین نے ورکشاپس اور اجلاسوں کے ذریعے اپنی رائے کا تبادلہ کیا۔
وزارت نے بتایا یہ ترامیم ملازمت کے معاہدوں میں شامل تمام فریقوں کے مفادات پر غور کرتی ہیں۔ چھٹیوں اور کنٹریکٹ کے سیکشن کو بڑھاتی ہیں۔
استعفے اور اسائنمنٹ کی نئی تعریفیں شامل کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی استعفے کے طریقہ کار کا خاکہ دیا گیا ہے جبکہ کارکنوں کے لیے شکایات کے طریقہ کار میں ترمیم کی گئی ہے۔ 

شیئر: