Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ کی جانب سے او آئی سی اجلاس کے نتائج کا خیرمقدم

اجلاس میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جرائم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔( فائل فوٹو: ایس پی اے)
رابطہ عالم اسلامی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کی ایگزیکیٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کے نتائج کا خیرمقدم کیا ہے جس میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جرائم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 جنرل سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں  رابطہ کے سیکرٹری جنرل اور  چیئرمین مسلم علما کونسل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اسرائیلی جرائم کی مذمت اور اجلاس کے تمام نتائج کی تائید کی۔
انہوں نے تمام رکن ممالک کی قومی خودمختاری، علاقائی سالمیت، آزادی اور وحدت اراضی کے احترام کے اصول پرزور دیا جو اقوام متحدہ کے  چارٹر اور اوآئی سی کے میثاق کے اصولوں کے مطابق ہے۔
 انہوں نے امت مسلمہ کے لیے مسئلہ فلسطین  کی مرکزی حیثیت کے عزم نو اور تنازع کے منصفانہ اور جامع حل تک پہنچنے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو فلسطینی عوام کو بین الاقوامی قراردادوں اور عرب امن اقدام کے مطابق اپنی آزاد فلسطینی ریاست قائم کرنے  میں معاون ہوں۔

شیئر: