Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونان میں بین الاقوامی وارنٹ پر اسرائیلی شہری گرفتار

مفرور ملزم ڈکیتی کے الزام میں سزا بھگتنے کے لیے اسرائیل کو مطلوب تھا۔ فائل فوٹو روئٹرز
یونان پولیس نے بین الاقوامی وارنٹ پر ایک 36 سالہ مفرور اسرائیلی کو گرفتار کیا ہے جو اسرائیلی حکام کی خفیہ اطلاع کے مطابق اسرائیل میں بم حملے کی تفتیش اور ڈکیتی میں مطلوب ہے۔
برطانیہ کی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق یونان پولیس نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے ’اسرائیلی شخص ڈکیتی کے الزام میں 25 ماہ قید کی سزا بھگتنے کے لیے اسرائیل کو مطلوب تھا۔‘
پولیس نے بیان میں واضح کیا ہے کہ مفرور شخص اسرائیل میں کسی دوسرے شخص کے خلاف بم حملے کے ذریعے قتل کی کوشش میں ملوث ہونے کی وجہ سے زیر تفتیش تھا۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق یونان پولیس کو 5 اگست کو انٹرپول کی طرف سے الرٹ کیا گیا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے مدعا علیہ کے خلاف ’ریڈ  وارنٹ‘ جاری کیا گیا ہے۔
اسرائیلی مفرور شخص نے جعلی پاسپورٹ پر یونان کا سفر کیا تھا۔

اسرائیلی مفرور شخص نے جعلی پاسپورٹ پر یونان کا سفر کیا تھا۔ فائل فوٹو شٹرسٹاک

یونان پولیس نے بتایا ہے کہ اسرائیلی ملزم 20 جولائی کو جعلی سفری  دستاویز کے ذریعے یونان داخل ہوا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ  مفرور ملزم کو 6 اگست کو وسطی ایتھنز میں یہودی عبادت گاہ کے  قریب ایک ریستوران کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔
عدالتی دستاویزات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی مفرور کو یونان کے تفتیشی اداروں کے سامنے پیش کیا گیا ہے جہاں سے اسے حراست میں لینے کا حکم دیا گیا ہے۔

شیئر: