سوڈان کی حمایت کے حوالے سے مملکت، امارات، امریکہ، دیگر ممالک کا مشترکہ بیان
جمعرات 15 اگست 2024 21:05
اس کا مقصد بین الاقوامی انسانی قانون کے نتائج کے مطابق تعمیل کرنا ہے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ )
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، سوئٹزرلینڈ، مصر، افریقی یونین اور اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں سوڈان کی مدد اور انسانی امداد تک رسائی کے لیے کوششیں تیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم پہلے دن سے سوئٹزرلینڈ میں سفارتی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر سنجیدگی اور شدت سے کام کررہے ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ان کوششوں کا مقصد سوڈان کی حمایت، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی رسائی، دشمنی کے خاتمے، جدہ کے سابقہ مذاکرات پر عمل درآمد، دیگر کوششوں اور بین الاقوامی انسانی قانون کے نتائج کے مطابق عمل کرنا ہے‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں