اتحاد ایئرویز نے جولائی میں 1.7 ملین مسافروں کا خیرمقدم کیا
سال کے آغاز سے اب تک 10.4 ملین مسافروں کو خدمات فراہم کی ہیں (فائل فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے جولائی میں 1.7 ملین مسافروں کا خیرمقدم کیا اور اس دوران ایئرلائن نے89 فیصد کے مضبوط اوسط لوڈ فیکٹر کو حاصل کیا ہے۔
وام کے مطابق اتحاد ایئرویز کے سی ای او، انتونوالڈو نییس نے کہا’ جولائی میں مسافروں کی تعداد میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے جو ہماری مسلسل مضبوط ترقی کو ظاہر کرتا ہے‘۔
’سال کے آغاز سے اب تک 10.4 ملین مسافروں کو خدمات فراہم کی ہیں جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.8 ملین زیادہ ہیں۔ جولائی 2024 تک ہمارے 12 ماہ کے مسافروں کی تعداد اب 16.8 ملین تک پہنچ گئی‘۔
جولائی کا 89 فیصد لوڈ فیکٹر 2023 کے بعد سے نمایاں گنجائش میں توسیع کے درمیان موسم گرما کے دوران ہماری کامیاب کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا’ ا تحاد ایئرویز کے طیاروں میں مسلسل اضافہ ہورا ہے۔ جولائی 2023 میں 78 سے بڑھ کر 93 طیاروں تک پہنچ گیا۔ اب ہم ایک سال پہلے کے مقابلے میں 10 مزید مقامات پر خدمات انجام دے رہے ہیں‘۔