Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ کی ڈومینیکن کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت

شاہ سلمان اور ولی عہد کی جانب سے ڈومینیکن کے صدر کو مبارکباد دی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کی جانب سے نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے جمہوریہ ڈومینیکن کے صدر لوئس روڈلفو ابی نادر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیر خارجہ نے شاہ سلمان اور ولی عہد کی جانب سے مبارکباد دی۔ صدر لوئس روڈلفو ابی نادر، ڈومینیکن حکومت اور عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر نے سرکاری وفود کے اعزاز میں ڈومینیکن کے صدر کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے ڈومینیکن حکام اور تقریب میں شریک دوست ممالک کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔

شیئر: