سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے پیر کو ریاض میں سوڈان اور الجزائر کے سفیروں نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر نے سوڈان کے نامزد سفیر دفع اللہ الحاج علی کا خیرمقدم کیا اور ان کے نئے فرائض میں کامیابی کی خواہش ظاہر کی۔
سعودی نائب وزیر خارجہ اور الجزائری سفیر شریف ولید کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔