Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں سونے کے نرخوں میں کمی سے زیورات کی مانگ میں بہتری

گزشتہ ہفتے 3 تا ساڑھے 4 درھم فی گرام کی کمی ہوئی۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 3 ہفتوں سے سونے کے نرخوں میں اضافے کے بعد گزشتہ ہفتے 3 سے ساڑھے 4 درھم فی گرام تک کی کمی واقع ہوئی جس سے زیورات کی خریداری میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے لگاتار اضافے نے مارکیٹ کو تھوڑا سست کردیا تھا اور فی گرام  قیمت میں تقریبا ساڑھے گیارہ درھم تک اضافہ ہوچکا تھا۔ جس کے بعد گزشتہ ہفتے ہر قیراط پر تین تا ساڑھے چار درہم فی گرام کمی ہوئی جس کے بعد مارکیٹ میں تھوڑی رونق ہوگئی ہے۔
ایک گولڈ شوروم کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ مسلسل تین ہفتوں سے قیمتوں میں اضافے کے بعد گزشتہ ہفتے کمی نے بازار میں سونے کے زیورات کی مانگ کو بہتر بنانے میں مثبت کردار ادا کیا۔
ایک گولڈ شاپ کے مینجر نے بتایا کہ قیمتوں میں کمی سے زیورات کی خریداری گزشتہ دو ہفتوں کے مقابلے میں بڑھی ہے۔
ایک اور گولڈ جیولری کے مینجر کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی کے باوجود 18 اور 21 قیراط کے کم وزن کے زیورات خاص طور پر خریدے جارہے ہیں۔
امارات میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں 24 قیراط ایک گرام کے نرخ ساڑھے چار درھم کم ہوکر 288 پر آگئے جبکہ 22 قیراط ایک گرام کی قیمت میں 4 درھم کی کمی ہوئی اور 266.75 درھم تک آگئی۔
اماراتی گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 259 درھم ہوگئے اس میں 3.25 درھم کی کمی ہوئی جبکہ 18 قیراط ایک گرام کی قیمت 222 درھم ریکارڈ  کی گئی اس میں فی گرام 3 درھم کی کمی واقع ہوئی
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: