Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق کویتی وزیر پر بدعنوانی کے الزامات، پبلک پراسیکیوشن کے حوالے

عوامی فنڈز کے تحفظ کےلیے ی لڑائی جاری رکھنے کا عزم کیا ہے (فائل فوٹو: عرب نیوز)
کویت میں ایک سابق کویتی وزیر کوبدعنوانی کے الزامات پر پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق سابق وزیرپرسرکاری فنڈ کے غبن میں مدد کرنے اور ریاست کے مالی معاملات کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
 کویت کی اینٹی کرپشن اتھارٹی نےعوامی فنڈز کے تحفظ کےلیے اپنی لڑائی جاری رکھنے کا عزم کیا اور گرفتاریوں کےلیے معلومات فراہم کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
اتھارٹی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان افراد کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا جنہوں نے اس کی انسداد بدعنوانی کی تحقیقات میں تعاون کیا۔

شیئر: