کولہا پور۔۔۔۔پولیس نے 28سالہ دولہا دشرتھ کور کو اس کی شادی کے دن زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔صبح ہی اس کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کروائی گئی تھی۔ اسے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے 23جون تک اسکا پولیس ریمانڈ دیدیا ۔ایک خاتون نے پولیس اسٹیشن آکر کہا تھاکہ ملزم اسے بلیک میل کرتا رہا ہے۔یہ خاتون اور اس کے والدین مزدور ہیں جبکہ ملزم گاؤں کی ایک ڈیری میں لیب ٹیکنیشن ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے تحقیقات کررہی ہے۔