ریاض رنگ روڈ کے لیے سو سے زیادہ ہیوی مشینیں خرید لی گئیں
’رواں ماہ کے آخر تک یہ مشینیں ریاض پہنچ جائیں گی‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں رنگ روڈ منصوبے کے لیے ایک سو سے زیادہ ہیوی مشینیں خرید لی گئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک یہ مشینیں ریاض پہنچ جائیں گی۔
ہیوی مشینیں بنانے والی کوریا کی کمپنی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے متعلقہ ادارے ساتھ معاہدہ ہوچکا ہے‘۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ’معاہدے کے مطابق اگست کے اختتام تک کھدائی کی 50 ٹن کی گنجائش رکھنے والی20 مشینیں، کھدائی کی 20 ٹن کی گنجائش والی 40 مشینیں اور40 بلڈوزر ریاض رنگ روڈ منصوبے پر کام کریں گی‘۔
واضح رہے کہ ریاض میں نئی تعمیر ہونے والی رنگ روڈ 2027 تک مکمل کی جائے گی۔