Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں 5 ہزار سے زیادہ مقامات کی سینیٹائزنگ

’پبلک مقامات کے علاوہ مختلف شاہراہوں اور بازاروں میں 8972 لیٹر سینیٹائز کا استعمال ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ میونسپلٹی نے گزشتہ ہفتے 5 ہزار 852 مقامات کی سینیٹائزنگ کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’جراثیم سے نجات اور صحت عامہ کے لیے سینیٹائزنگ کا عمل جاری رہے گا‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’گزشتہ ہفتے کے دوران پبلک مقامات کے علاوہ مختلف شاہراہوں اور بازاروں میں 8972 لیٹر سینیٹائز کا استعمال ہوا ہے‘۔
’علاوہ ازیں صحت عامہ کو یقینی بنانے کے لیے مختلف محلوں کے 1415 تفتیشی دورے ہوئے ہیں‘۔
 

شیئر: