Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب ریاض میں گلف تھیٹر فیسٹول کی میزبانی کرے گا

400 سے زیادہ تھیٹر آرٹسٹ اور ناقدین کی شرکت متوقع ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس کمیشن 10 سے 17 ستمبر تک ریاض میں گلف تھیٹر فیسٹول کے 14 ویں ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔
سعودی وزیر ثقافت اور کمیشن کے چیئرمین شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی زیر سرپرستی ہونے والے اس ایونٹ میں جی سی سی ملکوں کے فنکار اور تخلیق کار شرکت کریں گے۔
ایس پی اے کے مطابق فیسٹول کے دوران تھیٹر پرفارمنس، سیمینارز اور ورکشاپس میں خطے کے 400 سے زیادہ تھیٹر آرٹسٹ اور ناقدین کی شرکت متوقع ہے۔
یہ خلیج میں تھیٹر کے منظر نامے کو آگے بڑھانے کے لیے علم کے تبادلے، تجربے کے اشتراک اور دانشوارانہ مکالمے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔
یہ فیسٹول سعودی تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس کمیشن کی جانب سے بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی، سعودی اور گلف تھیٹر کے شعبے کو تقویت دینے اور مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی پوزیشن کو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

شیئر: