Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر نے قاہرہ میں سعودی سکاوٹس کا خیرمقدم کیا

سعودی سکاوٹس نے 43 ویں عالمی سکاوٹس کانفرنس مں شرکت کی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
مصر میں سعودی سفیر نے جمعے کو قاہرہ کے سفارتخانے میں سعودی عرب سکاوٹس ایسوسی ایشن کے ایک وفد کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی سکاوٹس 43 ویں عالمی سکاوٹس کانفرنس مں شرکت کی جو قاہرہ میں جمعے کو اختتام پذیر ہوئی ہے۔
سعودی سفیر صالح بن عبدالحصینی نے بین الاقوامی فورمز پر مختلف شعبوں میں سکاوٹنگ کی کوششوں کی سپورٹ میں ایسوسی ایشن کے تعاون کی تعریف کی۔

مملکت میں سکاوٹنگ کے احیا کے حوالے سے نمائش کا بھی انعقاد کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)

23 اگست تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کی میزبانی مصری فیڈریشن فار سکاوٹس اینڈ گرل گائیڈز نے کی۔ اس میں 176 ملکوں کے دو ہزار سے زیادہ ارکان نے شرکت کی۔
 کانفرنس میں امن، استحکام، نوجوانوں کی قیادت، انسانی حقوق اورغیر رسمی تعلیم جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 عالمی سکاوٹس کانفرس کا مقصد اہم تقاریر اور ورکشاپ سیشنز کے ذریعے سکاوٹ ایسوسی ایشنز کی قیادت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
سعودی وفد نے مملکت میں سکاوٹنگ کے احیا کو اجاگر کرنے کےلیے ایک نمائش کا بھی انعقاد کیا۔

شیئر: