Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ : امارات کے فیلڈ ہسپتال میں انڈونیشی ڈاکٹر بھی کام کرنے لگے

میڈیکل ٹیم العریش کے فلوٹنگ ہسپتال میں طبی خدمات فراہم کررہی ہے ( فوٹو: وام)
 انڈونیشی میڈیکل ٹیم اماراتی فلوٹنگ ہسپتال کے بعد اب غزہ میں قائم امارات کے فیلڈ ہسپتال میں طبی خدمات فراہم کررہی ہے۔
انڈونیشی ٹیم  نے فلسطینی عوام کو ضروری طبی دیکھ بھال کی فراہمی اور ان کی مشکلات کو کم کرنے کےلیے امارات کے طبی عملے کے ساتھ مل کر کام شروع کیا ہے۔
امارات کے خبررساں ادارے وام کے مطابق انڈونیشی ٹیم کی تعیناتی آپریشن ’الفارس الشهم 3‘ کا حصہ  ہے جس کا مقصد غزہ کی پٹی میں زخمی فلسطینیوں کو معیاری طبی خدمات فراہم کرنا ہے۔
اس سے قبل 25 انڈونیشی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے امارات کی پروفیشنل میڈیکل ٹیم کے ساتھ مل کر العریش  فلوٹنگ ہسپتال میں صحت خدمات فراہم کیں۔ ان میں دس ڈاکٹر اب غزہ میں امارات کے فیلڈ ہسپتال میں کام کررہے ہیں۔
جبکہ انڈونیشی میڈیکل ٹیم کے دیگر 15 ڈاکٹر العریش کے فلوٹنگ ہسپتال میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ سرجری کے علاوہ بیرون ملک علاج کےلیے بھیجے جانے والے مریضوں کو طبی خدمات فراہم کرتے ہیں۔
انڈونیشی میڈیکل ٹیم کی شمولیت متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا کے درمیان مضبوط تعلقات کا ثبوت ہے جو غزہ میں جاری جنگ کے نتیجے میں فلسطینوں کو درپیش مشکل حالا ت میں انسانی کردار کی اہمیت کی کو ظاہر کرتا ہے۔

شیئر: