سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں بوسنیا ہرزیگوینا کے ہم منصب المیڈن کوناکوچ کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں اور دونوں دوست مکوں کے باہمی امور پر مشترکہ رابطہ کاری مزید تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں بین الاقوامی منظرنامے اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر بوسینا ہرزیگوینا میں سعودی سفیر اسامہ بن دال الاحمدی بھی موجود تھے۔