Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرسٹیانو رونالڈ سعودی لباس میں تقریب میں شرکت کےلیے پہنچے

ای سپورٹس کی تقریب میں فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو سے ملاقات کی ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
پرتگالی فٹبال سٹار اور سعودی کلب النصر کے کپتان کرسٹینا رونالڈو نے اتوار کو ریاض میں ای سپورٹس ورلڈ کپ کے پہلے ایڈیشن کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
رونالڈ،سعودی عرب کے قومی لباس میں تقریب میں شرکت کےلیے پہنچے اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
انہوں نے فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو سے ملاقات کی اور کچھ دیر ان کے ساتھ بات چیت میں مصروف رہے۔
ای سپورٹس ورلڈ کپ کا پہلا ایڈیشن دارالحکومت ریاض 3 جولائی سے 25 اگست تک آٹھ ہفتے تک جاری رہا۔
 پہلے ایڈیشن میں 22 عالمی چیمپیئن شپ شامل تھیں ڈیڑھ ہزار سے زیادہ انٹرنیشنل پروفیشنلز پلیئر کو راغب کیا جہنوں نے تقریبا 500 ایلیٹ انٹرنیشنل ٹیمیں تشکیل دیں۔
واضح رہے سعودی عرب میں گیمنگ اور ای سپورٹس انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے جس میں ملکی گیم ڈویلپرز اور خطے میں عالمی سطح کے مقابلوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بڑی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔
مملکت میں گیمنگ کے شوقین تقریبا 28.3 ملین ہیں جو آبادی کا 70 فیصد ہیں۔

شیئر: