ریاض میں یونیسکو کی تقریب میں سعودی آرکسٹرا کے فن کا مظاہرہ
ریاض میں یونیسکو کی تقریب میں سعودی آرکسٹرا کے فن کا مظاہرہ
اتوار 24 ستمبر 2023 22:48
لوک موسیقی کے علاوہ دیگرمقامی دھنیں شامل تھیں پیش کیں( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے تعلیم ، ثقافت اورسائنس کی جانب سے ریاض میں عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا ہے۔
یونیسکو کےاعلی عہدیداران کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب میں ثقافتی اورمیڈیا کے شعبے سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق تقریب میں سعودی آرکسٹرا نے موسیقی کا پروگرام پیش کیا جس سے سامعین محظوظ ہوئے۔
موسیقی کے پروگرام میں روایتی دھنوں کو بھی پیش کیا گیا۔ مقامی ارکسٹرا ٹیم جو حال ہی میں مختلف یورپی ممالک کا دورہ کرکے پہنچی تھی نے روایتی دھنیں پیش کی جسے سراہا گیا۔
ارکسٹرا نے لوک موسیقی کی دھنیں جن میں فن السامری، الدانہ ، الربش ، ینبعاوی کے علاوہ دیگرمقامی دھنیں شامل تھیں پیش کیں۔
واضح رہے حال ہی میں عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی نے مملکت میں اپنے توسیعی اجلاس کے دوران 47 ثقافتی اورقدرتی مقامات کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
شرکا نے رنگا رنگ تقریب کے انعقاد پر انتظامیہ کاشکریہ ادا کیا۔