Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے یونانی ہم منصب کا ٹیلی فون پر رابطہ

دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کے امکانات پر بات چیت کی گئی (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے یونان کے ہم منصب نے بدھ کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کے امکانات اور مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: