Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر یقینی موسمی صورتحال: مکہ، جدہ اور دیگر علاقوں میں منگل کو سکول بند رہیں گے

تمام سکولوں میں تعلیم مدرستی پورٹل کے ذریعے ہوگی (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں محکہ تعلیم  جدہ  نے غیر یقینی موسمی صورتحال کے باعث منگل 3 ستمبر کو سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایس پی اے نے محکمہ تعلیم  کے حوالے سے بتایا منگل کو جدہ، رابغ اور خلیص کے سکولوں میں تعلیم مدرستی پورٹل کے ذریعے ہوگی۔ اساتذہ اور عملہ آن لائن ڈیوٹی دیں گے۔
مکہ مکرمہ، الجموم، بحیرہ اور الکامل میں بھی سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم نے سکول بند کرنے اور آن لائن تعلیم کا فیصلہ موسمیات کے قومی مرکز کی پیشگوئی کے حوالے سے کیا ہے۔
یاد رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے مکہ مکرمہ ریجن میں پیر کو شدید بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔
اتوار اور پیر کی درمیانی شب جدہ میں گرد وغبار کا طوفان آیاا جس کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر ہوگئی۔
  موسمیات کا کہنا ہے کہ پورے علاقے میں موسمی تبدیلیاں ہو رہی ہیں جن کے باعث موسم میں اچانک تبدیلی دیکھنے میں آتی ہے۔

شیئر: