Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمہوریہ کوسوو میں یتیموں کی دیکھ بھال کےلیے مشترکہ معاہدے پر دستخط

اس تعاون سے 500 یتیموں کو براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکزبرائے امداد وانسانی خدمات نے منگل کو وڈیو کال کے ذریعے جمہوریہ کوسوو میں یتیموں کی دیکھ بھال کے لیے مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق اس معاہدے پر سینٹر فار آپریشنز اینڈٹ پروگرامز کے اسسٹنٹ اینڈ پروگرامز انجینیئر احمد بن علی البیز اور جمہوریہ کوسوو کے صدر شیخ نعیم ترناوا نے دستخط کیے۔
اس منصوبے کا مقصد ہر یتیم کو ماہانہ انسپانسرشپ کی تقسیم کے ذریعے یتیم خاندانوں کے زندگی گزارنے کے اخراجات کم کم کرنا ہے ۔  جمہوریہ کوسوو کے 29 صوبوں میں یتیموں کے لیے تفریحی دوروں  کے اہتمام کے علاوہ خوراک، رہائش، علاج اور تعلیم کی بنیادی ضروریات کی فراہمی میں تعاون جس سے 500 یتیموں کو براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔
یہ منصوبہ شاہ سلمان مرکز کے تحت مملکت کی کوششوں کے تسلسل کے طور پر سامنے آیا ہے تاکہ ضرورت مند ملکوں میں یتیموں کو انسانی ہمدردی اور امداد فراہم کی جا سکے۔

شیئر: