Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت سرمایہ کاری کا دفاعی شعبے کی اطالوی کمپنی کے ساتھ معاہدہ

تعمیراتی شعبے کی بڑی کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کی ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت سرمایہ کاری اور جنرل اتھارٹی برائے عسکری صنعت نے دفاعی شعبے میں معروف اطالوی کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق اس موقع پر وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور نائب گورنر برائے عسکری صنعت محمد العذل موجود تھے۔
یورپی ہاؤس کے تحت 2024 کا فورم اٹلی کے شہر میلان میں منعقد ہوا جس میں متعدد ممالک نے شرکت کی۔ فورم میں مختلف حوالوں سے سیشنز بھی ہوئے۔
مملکت کی جانب سے سرمایہ کاروں کے لیے پیش کی جانے والی مراعات اور سروسز کو بھی فورم میں اجاگرکیا گیا جس کا مقصد بیرونی سرمایہ کاروں کو بہتر مراعات دینا ہے۔
فورم میں وزیر سرمایہ کاری اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ، سعودی کنٹریکٹرز اتھارٹی اور نیشنل پرائیویٹائزیشن سینٹر کے نمائندوں نے تعمیراتی شعبے سے تعلق رکھنے والی بڑی کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔
مملکت میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دورہ اٹلی کے دوران وزیرسرمایہ کاری خالد الفالح نے لومبارڈی ریجن کے گورنر ایٹیلیو فونٹانا سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: