Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی آل الشیخ مکسڈ مارشل آرٹس اور ریسلنگ کی بااثر شخصیات میں سرفہرست

ڈبلیو ڈبلیو ای  کے ساتھ دس سال کی شراکت داری میں اہم کردار ادا کیا، (فوٹو اخبار 24)
سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کے سربراہ  ترکی آل الشیخ مکسڈ مارشل آرٹس اور پروفیشنل ریسلنگ میں بااثر شخصیات کی ای ایس پی این کی رینکنگ میں سرفہرست ہوگئے۔
انڈسٹری کے 30 ماہرین پر مشتمل ایک پینل جس میں ایتھلیٹس، ایگزیکٹوز، منیجنرز اور میڈیا پروفیشنلز نے یہ فہرست تیار کی اور یہ کئی اہم عوامل پر مبنی تھی جن میں فیصلہ سازی کی قوت، مالی وسائل، مارکیٹ کے اثر ورسوخ اور سپورٹس کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت شامل تھی۔
2023 میں گلوبل سپورٹس ایرینا میں داخل ہونے کے بعد آل الشیخ نے باکسنگ، مکسڈ مارشل آرٹس اور پروفیشنل ریسلنگ پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ ان کی سٹریٹجک مداخلت نے ہیوی ویٹ باکسنگ ڈویژن کا دوبارہ احیا کیا جو ہائی پروفائل ایونٹس کےلیے اہم مالی اور پروموشنل سپورٹ فراہم کرتا ہے۔
آل الشیخ کا اثر و رسوخ  یو ایف سی ایونٹس کی نمایاں سپانسر شپ میں مزید واضح ہے جس میں ’ذا سفیر‘ کے عنوان سے لاس ویگاس میں حالیہ مقابلہ شامل ہے۔ گزشتہ برس سعودی عرب میں یو ایف سی ایونٹ کے افتتاحی ایونٹ کی میزبانی میں ان کا کرداراور 2024 میں ایک اور ایونٹ کی میزبانی ان کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
ترکی آل الشیخ کی کوششوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای  کے ساتھ دس سال کی شراکت داری کے حصول میں اہم کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں سعودی عرب متعدد بڑے ایونٹس کا میزبان بنا ہے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: