Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ ریجن کے کئی علاقے منگل تک بارش کی زد میں

ان علاقوں میں طائف، اضم اور العرضیات شامل ہیں۔ ( فائل فوٹو)
سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے کئی علاقے جمعے سے منگل تک بارش کی زد میں رہیں گے۔
مکہ ریجن کے ان علاقوں میں طائف، اضم اور العرضیات شامل ہیں۔
سبق کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ’محفوظ مقامات پر رہیں۔ سیلابی مراکز، وادیوں اور نشیبی مقامات کی طرف جانے سے گریز کریں‘۔
’ بارش کے دوران میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے دی جانے والی ہدایات پر عمل کیا جائے‘۔
یاد رہے موسمیات کے قومی مرکز نے جمعے کو مملکت میں درمیانے درجے سے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی توقع ظاہر کی تھی۔

شیئر: