Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل کی تاریخی مسجد المطلق جو چار صدیوں کی کہانی بیان کرتی ہے

تاریخی مسجد کو اس کی اصل شکل میں بحال رکھا گیا ہے (فوٹو: الاخباریہ)
سعودی عرب کے شہر حائل کے قدیم محلوں میں سے ایک الحدریین ڈسٹرکٹ ہے جسے تہذیب، نوادرات اور تاریخ کا ماخذ سمجھا جاتا ہے۔ 
یہاں کی قدیم مسجد المطلق خطے کی قدیم ترین مساجد میں سے ایک ہے اور چار صدیوں کی کہانی بیان کرتی ہے۔
الاخباریہ کے مطابق یہ مسجد قدیم نجدی طرز میں مٹی اور پتھر سے بنائی گئی اور اس کی چھت کھجورکے پتوں سے بنی تھی۔
تاریخی مسجد کو اس کی اصل شکل میں بحال رکھا گیا ہے تاکہ ماضی سے رشتہ برقرار رہے۔
مسجد کے درودیوارعہد رفتہ کی قدیم داستانیں سمیٹے ہوئے ہیں۔ اس کے چوپی دروازے اور مٹی و گارے سے بنی ہوئی دیواریں آج بھی اسی انداز میں کھڑی ہیں۔
مٹی اور گارے سے بنی مسجد کا مجموعی رقبہ 200 مربع میٹر ہے اس میں 100 افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔
 مسجد کا ممبر اور محراب مستطیل شکل کا ہے جو اس عہد کی طرز تعمیر کی عکاسی کرتے ہیں۔ مسجد میں ہوا اور روشنی کے لیے خصوصی کھڑکیاں اور روشن دان بھی بنائے گئے ہیں۔

شیئر: