Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں مہمان نوازی کا معیار بڑھانے کی مہم کا آغاز

عالمی سیاحتی مقام کے طور پر مملکت کی حیثیت کو فروغ دیا جائے گا۔ فائل فوٹو گیٹی امیجز
’ہمارے مہمان ہماری ترجیح ‘ کے زیر عنوان سعودی وزارت سیاحت نے نئی مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد مہمان نوازی کی سہولیات کو فروغ دینا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق اس مہم کے تحت مہمان نوازی کی لائسنسنگ اور درجہ بندی کے معیار کی پابندی کو تقویت دیتے ہوئے سیاحت سے متعلق تمام تقاضوں اور ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
ستمبر کے اوائل میں شروع ہونے والی مہم کا پہلا مرحلہ میڈیا اور آگاہی کی سرگرمیوں پر مرکوز ہے جو سیاحت کے شعبے میں تمام سٹیک ہولڈرز کو شامل کرتی ہے۔
اس اقدام کا مقصد مملکت بھر میں ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کو پیش کی جانے والی خدمات اور سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔
وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ ’ہمارے مہمان ہماری ترجیح ‘  مہم سیاحت کے تمام سٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ۔
سیاحت سے متعلقہ ادارے سعودی ویژن 2030 کے حصول میں وزارت کے ساتھ تعاون کریں اور عالمی سیاحتی مقام کے طور پر مملکت کی حیثیت کو بلند کریں۔
نائب وزیر سیاحت شہزادی حیفہ السعود نے حال ہی میں سیاحت کے شعبے میں تعلیم و تربیت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایک نئے اقدام کا آغاز کیا ہے۔

بین الاقوامی سیاحوں کے لیے سہولیات کو مزید بہتر بنانا جائے گا۔ فائل فوٹو سعودی ٹور

وزارت کے مطابق سیاحت کا معیار مزید بہتر بنانے کا مقصد تعلیمی پروگراموں کو لیبر مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرناہے۔
اس اقدام کا مقصد مملکت میں موجود سیاحتی اداروں کو بین الاقوامی اور مقامی طور پر پیشہ ورانہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں مدد کرنا ہے۔

شیئر: