Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مہم جو نے روس کی بلند ترین چوٹی سر کرلی

’البرس چوٹی 5642 میٹر بلند ہے جہاں مہم جوؤں نے سعودی عرب کا پرچم لہرا دیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی مہم جو محمد امین شریف اور خالد سوہاوی نے روس کی بلند ترین چوٹی البرس کو سر کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق روس کی البرس چوٹی سطح سمندر سے 5642 میٹر بلند ہے جہاں پہنچ کر مہم جوؤں نے سعودی عرب کا پرچم لہرادیا ہے۔
مہم جو محمد امین شریف نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم نے روس اور پورے یورپ کی بلند ترین چوٹی سرکرنے کا خواب پورا کرلیا ہے‘۔
’یہ مہم جوئی انتہائی مشکل تھی کیونکہ ماحول انتہائی سخت رہا ہے مگر اس مشکل کے باوجود ہم کامیاب ہوگئے‘۔
دوسرے مہم جو خالد سوہاوی نے کہا ہے کہ ’چوٹی سرکرکے ہم نے سعودی نوجوانوں کے قائم کردہ ریکارڈز میں ایک اور ریکارڈ شامل کرلیا ہے‘۔
’ہمیں اس ریکارڈ پر خوشی اور فخر ہے جسے قائم کرنا سخت موسم کی وجہ سے انتہائی مشکل تھا‘۔

شیئر: