Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

این او سی کے بغیر ڈسکاونٹ آفرز، 44 اداروں کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز

تجارتی جعلسازی پرق تین برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہے۔ (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت تجارت نے مملکت کے مختلف علاقوں میں تجارتی جعلسازی کے الزام میں 44 اداروں کو سیل کرکے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کردیا۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت کے قانون کے مطابق کسی بھی تجارتی ادارے کو انعامی سکیم یا رعایتی سیل کا اعلان کرنے سے قبل وزارت سے باقاعدہ این او سی حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔
جو ادارے وزارت تجارت سے این او سی حاصل نہیں کرتے ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔
تجارتی جعل سازی پر قانون کے مطابق تین برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ مقرر ہے۔
خلاف ورزی کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں۔

شیئر: