Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سیاحوں کے اخراجات دو سو بلین ریال تک پہنچ جائیں گے

’سعودی سیاح سفر سے چند دن پہلے ٹکٹ بک کراتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سیر و سیاحت اور سفر کے ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2025 تک سعودی شہری سیاحت پر دو سو بلین ریال تک خرچ کریں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  ماہرین نے کہا ہے کہ ’اعداد وشمار کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی سیاحوں کے اخراجات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے‘۔
’سعودی سیاح لگژری ہوٹلنگ کے علاوہ پرائیویٹ ٹور گائیڈ کی خدمات لینے میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں‘۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’ہوائی کمپنیوں کے ریکارڈ کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ سعودی سیاح سفر سے چند دن پہلے ٹکٹ بک  کراتے ہیں جو عام طور پر زیادہ مہنگی ہوتی ہے‘۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ ’سعودی سیاحوں کی دلچسپی زیادہ تر ٹھنڈے اور موسمی اعتدال پر مائل ممالک کی طرف ہوتا ہے‘۔
’یورپی سیاح کے مقابلے میں سعودی سیاح کے اخراجات عام طور پر زیادہ ہیں‘۔

شیئر: