Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جارجینا کے نیٹ فلکس شو ’سوئے جارجینا‘  کے تیسرے سیزن کا آغاز

شو کے دل کو چھو لینے والے مناظر میں روڈریگز کی بچوں کے ساتھ انسیت ہے۔ فوٹو انسٹاگرام
ارجنٹائن کی ماڈل جارجینا روڈریگز کی اپنے پارٹنر کرسٹیانو رونالڈو کے  ہمراہ 2023 میں سعودی عرب منتقل ہونے کے بعد کی زندگی پر مبنی ریئلٹی شو سوئے جارجینا(میں جارجینا ہوں)  کے تیسرے سیزن کا آغاز نیٹ فلکس پر ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جارجینا روڈریگز کے ریئلٹی شو نے سیزن ٹو کی ریلیز کے بعد 46 ممالک میں نیٹ فلکس ٹاپ 10 پر اپنی پوزیشن حاصل کی۔
رئیلٹی شو کی ایک قسط مکمل طور پر دبئی میں شوٹ کی گئی جس میں روڈریگز کی 28ویں سالگرہ کے موقع پر برج خلیفہ کو روشن کیا گیا تھا۔
’سوئے جارجینا‘ کے سیزن تھری میں شائقین جارجینا روڈریگز اور ان کے خاندان کی زندگی کے مملکت میں گزارے جانے والے پُرآسائش لمحات کا جائزہ لیں گے۔
نیٹ فلکس کا رئیلٹی شو جارجینا کے ساتھ اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں اور حیرت انگیز سمندری مناظر کے منفرد لمحات سے جڑا ہوا ہے۔
اس شو کے لیے جارجینا روڈریگز کی ریڈ سی بیچ ہاؤس، ولا پرلا کا افتتاح، معروف لباس کے برانڈ کے لیے ماڈلنگ اور پیرس فیشن ویک میں سوئس فیشن لیبل Vetements کے لیے ریمپ پر واک شامل ہے۔

روڈریگز کی 28ویں سالگرہ پر برج خلیفہ روشن کیا گیا تھا۔ فوٹو انسٹاگرام

شو میں سب سے زیادہ دل کو چھو لینے والے مناظر میں روڈریگز کی اپنے بچوں کے ساتھ انسیت ہے، معروف جوڑے کے ساتھ پانچ بچوں میں سب سے بڑا بیٹا کرسٹیانو جونیئر دوسری ماں کی اولاد ہے۔
سیزن کے ابتدائی مناظر میں جارجینا اپنے بچوں کے بارے میں فکر مند اور  اس خاتون کا یہ ایک نیا پہلو روشن کرتا ہے جسے ہم فیشن بل بورڈز پر زیادہ دیکھتے ہیں۔

’سوئے جارجینا‘ سیزن تھری میں مملکت میں گزارے جانے والے لمحات ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام

رئیلٹی شو سیزن تھری میں فٹبال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کے اپنے خاندان کے ہمراہ سیرو سیاحت کرنے اور گھومنے پھرنے کے مناظر اگرچہ کم ہیں تاہم سیریز میں سب سے بہتر رونالڈو کو ایک باپ کے طور پر فیملی کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

شیئر: