Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سوئے جارجینا‘ سیزن تھری کا نیٹ فلکس پر ٹریلر جاری

ریئلٹی شو کے تیسرے سیزن کا آغاز 18 ستمبر کو نیٹ فلکس پر ہو رہا ہے۔ فوٹو انسٹاگرام
سوئے جارجینا (میں جارجینا ہوں) کے دو کامیاب سیزن کے بعد ریئلٹی شو کے تیسرے سیزن کا آغاز 18 ستمبر کو نیٹ فلکس پر ہو رہا ہے جس کا ٹریلیر جاری کر دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ شو ارجنٹائی سٹار و ماڈل جارجینا روڈریگز کی سعودی عرب میں فٹبال سٹار دوست رونالڈو کے ساتھ گزاری جانے والی پُرآسائش زندگی پر روشنی ڈالے گا۔
پرتگالی فٹ بال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو نے دسمبر 2022 میں سعودی پرو لیگ فٹبال کلب النصر کی جانب سے کھیلنے کا معاہدہ کیا ہے۔
ریئلٹی شو کا تیسرا سیزن سٹار جوڑے جارجینا روڈریگز اور کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی عرب میں پرتعیش لمحات میں جھانکنے کا موقع فراہم کرے گا۔
سعودی عرب میں یونیسکو کے عالمی اور تاریخی ورثے والے مقام العلا میں مرایا کنسرٹ ہال کے سامنے جارجینا روڈریگز کے پوز سے ٹریلر کا آغاز کیا گیا ہے۔
ارجنٹائنی ماڈل کی رونالڈو کے ساتھ طویل مدتی مضبوط شراکت کے باعث  وہ مختلف فٹ بال میچوں میں تماشائیوں کے سٹینڈز سے رونالڈو کی سپورٹ کرتی نظر آتی ہیں۔

ٹریلر میں مملکت میں اپنے گھر کے اندر ہنستے مسکراتے دکھایا گیا ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

ٹریلر میں روڈریگوز کو ان کے ساتھی رونالڈو اور بچوں کو سینٹ ریجس ریڈ سی ریزورٹ میں دکھایا گیا ہے، جہاں رونالڈو کے بڑے بیٹے کرسٹیانو جونیئر کی بھی جھلک نظر آتی ہے۔  
مملکت میں اپنے گھر کے اندر ہنستے مسکراتے خوشگوار موڈ میں کھانے کی ٹیبل کے گرد بیٹھے اس خاندان کے لمحات بھی دکھائے گئے ہیں۔

ارجنٹائنی ماڈل فٹ بال میچوں میں رونالڈو کی سپورٹ کرتی نظر آتی ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام

پیرس فیشن ویک میں جارجینا روڈریگوز کی سوئس فیشن لیبل ویٹیمنٹس کے لیے ریمپ پر واک بھی ٹریلر میں نمایاں طور پر دکھائی گئی ہے۔

شیئر: